مقالہ نگار: کامران، محمد امجد اسلام امجد کی نظمیں: رومان سے انقلاب تک

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 23 times.

امجد اسلام امجد پاکستان کے معروف ترین شعرا میں سے ہیں۔ ان کی بنیادی پہچان ان کی رومانوی شاعری رہی ہے۔ انھیں اردو کے تقریباً تمام نقادوں نے رومانوی طرزِ احساس کا حامل مقبول شاعر قرار دیا ہے یا زیادہ سے زیادہ از رہِ قدر دانی و سرپرستی ان کے فن کو ارتقا پذیر بتایا گیا ہے لیکن ان کی نظموں کی کلیات میرے بھی ہیں کچھ خوابکچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہے کہ رومان ان کا بنیادی حوالہ تو ہے ہی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے ہاں سماجی مسائل اور ناانصافی کی تصویر کشی بھی نمایاں ہوئی ہے۔ اس مضمون میں انھی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے امجد کی شاعری کو رومان اور انقلاب کے آمیزے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔