مقالہ نگار: شمس، صائمہ الی بہ طور سوانح نگار

بازیافت : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 32 times.

حالی بہ طور سوانح نگار، اردو ادب میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ حالی کی سوانح عمریوں میں حیاتِ سعدی، یادگارِ غالب اور حیاتِ جاوید شامل ہیں۔ حالی کی سوانح میں جذبے اور عقیدت کا رنگ بہت گہرا ہے اور انھوں نے سوانح عمریوں میں حالات و واقعات کے بجائے کارناموں پر زیادہ زور دیا ہے۔ فنِ سوانح نگاری کے حوالے سے یہ فنی خرابی ہے لیکن ادب میں کوئی بھی چیز حرفِ آخر نہیں ہوتی اس میں گنجائش موجود رہتی ہے۔ مجموعی طور پر مولانا حالی اپنے ہیرو میں حقیقت پسندی کی تلاش کے لیے تقلید کے بجائے ذاتی تحقیق سے کام لیتے ہیں۔