مقالہ نگار: فاطمہ، بینش اقبال کے نظام فکر میں اعلیٰ اقدار کی عکاسی:ایک جائزہ

تحقیقی جرید : مجلہ
NA : جلد
3 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو؛ جی سی ویمن یونی ورسٹی، سیالکوٹ : ناشر
محمد افضال بٹ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 67 times.

اقبال کے نزدیک مذہب ہی اعلیٰ اقدار کے نظام کا پیش خیمہ ہے۔ اقبال اخلاقی قدروں کا منبع بجا طور پر اسلام ہی کو قرار دیتے ہیں۔ نیکی، راست بازی، خیر اور محبت ایسی لازوال اخلاقی اقدار ہیں جو اسی عظیم مذہب کی دین ہیں۔ اقبال انسان کی معاشرتی اہمیت اس کی معاشی حیثیت کے حوالے سے نہیں بلکہ اس کے اخلاق اور معاشرتی کردار کے لحاظ سے متعین کرتے ہیں۔ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ملتِ اسلامیہ کو اعلیٰ قدروں سے روشناس کروانے کی کوشش کی نیز انھوں نے تاریخِ اسلام کے روشن گوشوں تک بھی رسائی حاصل کر کے اپنے نظامِ فکر کے ذریعے اعلیٰ نظام اقدار کی عکاسی کی۔