مقالہ نگار: ساحل، محمد خالد لطیف اقبال کی نظم “طلبہ علی گڑھ کالج کے نام” کا فنی جائزہ

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 11 times.

علامہ محمد اقبال کے قیام فرنگ کا زمانہ ۱۹۰۵ء تا ۱۹۰۸ء ہے جس میں حصولِ علم کے ساتھ اقبال کی شاعری کا سفر بھی جاری و ساری رہا۔ اس قیام کے دوران جو نظمیں کہی گئیں ان میں ایک نظم"طلبہ علی گڑھ کالج کے نام" بھی ہے، جسے جون ۱۹۰۷ء کی تخلیق بتایا جاتا ہے۔ یہ نظم بارہ اشعار پر مشتمل تھی لیکن اقبال نے سات اشعار وزن کی درستی کے بعدبانگِ درا کے متداول مجموعے میں شامل کر لیے اور پانچ اشعار کو قلم زد کر دیا۔ چناں چہ زیرِ نظر مقالے میں اقبال کی مذکورہ نظم کی صوتیات پر اقبال اور دوسرے ادبا کی آرا کے حوالے سے بحث کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان میں اقبال کانقطۂ نظر درست ہے۔ مزید برآں زیربحث مواد اقبال کے بحور و اوزان کے علم پر بھی دال ہے۔