مقالہ نگار: صغیر زرتاشیہ/ ہاشمی، طارق محمود اقبال کی غزل میں فلسفۂ اخلاق

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
20 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
طارق محمود ہاشمی : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 24 times.

اقبال کی غزل میں فلسفۂ اخلاق بنیادی اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ انھوں نے اخلاقی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے کئی ایک تلمیحات استعمال کی ہیں اور تاریخِ اسلام سے بعض کرداروں کو بہ طور نمونۂ حیات پیش کیا ہے۔ معاشرے میں اقداری تبدیلی کے سلسلے میں انھوں نے اسلامی تعلیمات کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جو انسان کے خارج اور باطن دونوں میں تبدیلی کے لیے اکسیر ہیں۔ اس مقالے میں اقبال کی غزل میں فلسفۂ اخلاق پر جامع روشنی ڈالی گئی ہے۔