مقالہ نگار: تبسم، عبدالواجد اقبال کاذہنی ارتقا اور ہندی فکر

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 61 times.

علامہ اقبال کا ذہنی ارتقا حالی اور اکبر کے فکری پس منظر میں ہوا۔ اگرچہ ان شعرا کی فکر اور طریقِ عمل میں بنیادی فرق موجود تھا مگر ان کی اصلاحِ ملت کے جذبے کی صداقت میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔ اقبال نے بھی ابتدائی سطح پر ان کے فکری اثرات قبول کیے مگر اظہارِ بیان کے لیے داغ جیسے شاعر کا انتخاب کیا۔ علاوہ ازیں اقبال نے غالب کے اثرات بھی قبول کیے۔