مقالہ نگار: سرفراز، رابعہ اقبال اور مولانا روم

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 29 times.

اقبال اور مولانا روم دونوں کا شمار عظیم شعرا میں ہوتا ہے۔ اقبال نے مولانا روم سے کئی معاملات میں فیض حاصل کیا اور علم، عقل، عشق اور دیگر معاملات سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کیے۔ انھوں نے اولاً اپنے مقالے ایران میں مابعد الطبیعیات کا ارتقامیں رومی کا ذکر کیا اور بعدازاں ان کے افکار اسرار و رموز، بالِ جبریل، ضربِ کلیم، ارمغانِ حجاز، جاوید نامہ اور پیام مشرقمیں تفصیل سے بیان کیے۔ ان میں سے بھی جاوید نامہرومی سے اقبال کی عقیدت اور عشق کی بہترین مثال ہے۔ انھی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقالے میں اقبال اور مولانا روم کی فکری مماثلتوں اور زندگی اور اسلام سے متعلق ان کے افکار کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔