مقالہ نگار: عباد، صفیہ اقبال اور مغرب کا تصور کلچر (سپنگلر اور ٹی۔ایس۔ ایلیٹ کے خصوصی حوالے سے)

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 19 times.

تصور کلچر کے حوالے سے اقبال کے خطبات اور بالخصوص پانچویں خطبے کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس مقالے میں زیادہ تر اسی خطبے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ اقبال کے یہ خطبات انگریزی میں تھے۔ ابتدا میں کی ان کی تعداد چھ تھی۔ بعد میں ساتویں خطبے ‘‘کیا مذہب ممکن ہے’’ کا اضافہ ہوا۔ اقبال کی وفات کے تقریباً پندرہ سال بعد سید نذیر نیازی نے ان خطبات کا ترجمہ تشکیل جدید الہٰیات اسلامیہکے نام سے کیا۔ یہ عنوان اقبال نے خود تجویز کیا تھا۔ پانچویں خطبے میں اقبال نے مغربی مفکر سپنگلر کو بنیاد بنا کر اس میں پائے جانے والےمنفی اور گمراہ کن نظریات کو رد کیا۔ اس مقالے میں علامہ اقبال کے تصور کلچر کو سپنگلر اور ٹی۔ ایس ایلیٹ کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔