اشفاق احمد کا شمار اردو کے نمائندہ افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ وہ زندگی کی حقیقتوں کو موضوع بناتے ہیں اور ہلکے پھلکے انداز میں سانس لیتی زندگی سے جب چاہیں کوئی موضوع اُٹھا لیتے ہیں اور اسے ایک یادگار افسانے کا روپ دے دیتے ہیں۔ دل کش اسلوب، فکری و فنی پختگی، معاشرتی بصیرت، مابعد الطبیعیاتی رجحانِ طبع اور فرد کی نفسیاتی الجھنوں کی غواصی ان کے افسانوں کے امتیازی اوصاف ہیں لیکن کہانی اور فن کی ان تمام لہروں کا مرکزی اور فکری سرچشمہ محبت کا آفاقی جذبہ ہے، جسے زیرِ نظر مضمون میں موضوع بنایا گیا ہے۔