مقالہ نگار: مراد، رخشندہ اسلوب اور غیر افسانوی نثری اسلوب کے عناصر

دریافت : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 27 times.

اسلوب کسی تحریر کی وہ ظاہری شکل ہے جو خاص ادبی صنف کی صورت میں وجود پزیر ہوتی ہے اور مصنف کے خیالات و جذبات و مشاہدات الفاظ کے ذریعے اس تحریر میں آشکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلوب مصنف کی باطنی اور خارجی زندگی کا مزاج آشنا ہوتا ہے اور دنیائے اہل قلم میں انفرادیت کا باعث بھی۔ عمومی طور پر اس بات پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی کہ اسلوب اور تحریر کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ اردو کے ناقدین کے یہاں اگرچہ "اسلوب"کا لفظ مروج معنوں میں نہیں لیا جاتا رہا تاہم طرز بیان، ڈھنگ، انداز بیان، روش، طریقہ ادا، پیرایۂ بیان، پیرایۂ  گفتار جیسے الفاظ اسی مقصد اور معنی کے لیے استعمال ہوتے آتے ہیں۔ جدید دور، جدید تقاضے، جدید الفاظ اور جدید اصطلاحات کا استعمال ہر دور کا آئین رہا ہے۔ اس مقالے کا مقصد اسلوب کیا ہے اور اسلوب کی کون کون سی اقسام اور خاص عناصر ہیں جن کا تعلق غیر افسانوی ادب سے ہے؟ جیسے سوالات کا جواب مہیاکرنا ہے۔