مقالہ نگار: احمد، سہیل/ اعجاز، وہاب اردو کی آن لائن برقی لائبریریاں

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 15 times.

انٹرنیٹ ایک انقلاب کی صورت میں بیسویں صدی کے آخر میں نمودار ہوا ہے۔ معلومات تک رسائی کو انٹر نیٹ نے اس قدر سہل بنا دیا ہے کہ انسان علم کے خزانے سے صرف ایک کلک کے فاصلے پر رہ گیا ہے۔ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی خصوصیت کتاب تک آسان رسائی ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے کتب خانے آج انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہیں جن تک ہر قسم کے موضوع پر تحقیق کرنے والا محقق بآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے لیکن اس ضمن میں افسوس ناک امر یہ ہے کہ ان کتب خانوں میں ادبی مواد تو موجود ہے لیکن دیگر علمی موضوعات کے حوالے سے یہ کتب خانے تہی دست ہیں۔ مزید یہ کہ ان کتب خانوں میں موجود تصویری مواد بھی زیادہ سودمند نہیں۔ اس مقالے میں انھی نکات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اردو کی آن لائن برقی لائبریریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔