مقالہ نگار: عقیل، معین الدین اردو نعت نگاری پر ہندو عقائد کے اثرات

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
16 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
اصغر علی بلوچ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 38 times.

اردو شاعری ہماری تاریخ و تہذیب اور ہماری ثقافتی روایات کا ایک نہایت پُرکشش اور مقبول ورثہ ہے۔ نعت اردو شاعری کی مقبول صنف ہے جس کا آغاز اردو زبان  کے ساتھ ہی ہو گیا تھا۔ جس طرح اردو پر مقامی تہذیب کے اثرات ہیں اسی طرح اردو نعت پر ہندی عقائد کے اثرات بھی موجود ہیں۔ ہندوستان میں نعت لکھنے والوں نے سیرت و شمائل بیان کرتے ہوئے تلاش و تحقیق اور حقیقت بیانی سے زیادہ اپنے حسنِ ذوق اور زورِ بیان کا مظاہرہ کیا ہے جس کا کھوج مضمون نگار نے اس مضمون میں لگانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔