مقالہ نگار: احمد، خورشید اردو نظم کے ارتقا میں خلیق قریشی کا حصہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 15 times.

خلیق قریشی رومانویت پسندی کا رجحان رکھنے والے ایک بدیہہ گو اور قادرالکلام شاعر تھے۔ انھوں نے نظم و غزل دونوں میں طبع آزمائی کی اور ان کی زندگی میں ان کے تین مجموعے ضرب کاری،تعمیر ملت اور قائدِ انقلاب کے عنوانات سے شائع ہوئے۔ جب کہ آخری مجموعہ سردوشِ ہوا ان کی وفات کے بعد طبع ہوا۔ انھوں نے جہاں اساتذۂ فن سے فیض حاصل کیا وہاں معاصر شعرا کو بھی متاثر کیا۔ اپنی شاعری کے تناظر میں وہ ایک انسان دوست اور محب وطن نظریاتی شاعر کی صورت میں سامنے آئے ہیں جو اپنے عہد کی کھردری حقیقتوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے حل کے لیے بھی کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔ اس مقالے میں اسی تناظر میں اردو نظم کے ارتقا میں ان کے کردار سے بحث کی گئی ہے۔