مقالہ نگار: بھٹی، محمد سلمان /سلیم، عابد اردو ناول میں سیاسی شعور

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

سیاسی صورتِ حال کو نظر انداز کر کے ادب اپنے معاشرے کی سچی تصورکشی نہیں کر سکتا۔ اردو ناول میں آغاز ہی سے برصغیر کی سیاسی صورتِ حال کو کسی نہ کسی انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔ ڈپٹی نذیر احمد کے ناول ابن الوقت اور سرشار کے ناول فسانہ آزاد اور فردوسِ بریںمیں سیاسی صورتِ حال کی عکاسی ملتی ہے۔ پریم چند کا ایک واضح سیاسی نقطۂ نظر تھا جو گوشۂ عافیت، چوگان ہستی اور میدانِ عمل میں بہت واضح صورت میں نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ قرۃ العین حیدر، انتظار حسین، خدیجہ مستور، عبداللہ حسین، مستنصر حسین تارڑ اور کئی دیگر ناول نگاروں نے سیاسی موضوعات کو فکشن کا حصہ بنایا ہے۔