مقالہ نگار: کمال، محمد اشرف اردو میں ہائیکو کا ارتقائی سفر

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
13 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 17 times.

ہائیکو جاپان کی صنفِ نظم ہے۔ جاپان کے بعد اس کا دائرہ کار بہت سے ممالک اور زبانوں تک جاپھیلا۔ اپنی جاذبیت اور غنائیت کے پیشِ نظر یہ اردو میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کی بنیاد تین مصرعوں پر ہوتی ہے۔ ہائیکو کا تعلق شادمانی اور فطرت سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ رومانیت سے بھی اس کا تعلق گہرا ہے۔ اردو میں بہت سے شعرا اپنے خیالات کے اظہار کے لیے اس کا سہارا لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔