مقالہ نگار: خان، محمد ساجد اردو میں میر شناسی کی روایت: مابعد تذکرہ نگاری

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 235 times.

میر تقی میرؔ اردو کے بہت بڑے شاعر ہیں جنھیں ہر زمانے میں سمجھنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ میر شناسی کی یہ روایت تذکروں سے شروع ہو کر زمانہ موجود تک چلی آئی ہے۔ تذکروں میں میر تقی میر کے کلام اور شخصیت کو دو واضح رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ان کی شخصیت کے بارے میں ہے اور دوسرا ان کے کلام کی مدح ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرشناسی کی روایت میں تجزیاتی رنگ گہرا ہوتا چلا گیا ہے۔ اس مقالے میں میر شناسی کی روایت کے منتخب حصے کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس مطالعے کا آغاز آب حیاتسے کیا گیا ہے۔