مقالہ نگار: شہناز، روبینہ/ عبدالشکور اردو میں عالمی شاعری کے تراجم: روایت اور مسائل

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 28 times.

فن ترجمہ نگاری کا باقاعدہ اور منظم آغاز انیسویں صدی میں انگریزی عمل داری سے ہوا۔ فورٹ ولیم کالج اور دہلی کالج سے ہوتے ہوئے انجمن پنجاب تک ادبی تراجم کے کئی نمونے سامنے آئے لیکن ان میں شعری تراجم کا تناسب کم رہا۔ انیسویں صدی کے اختتام اور بیسویں صدی کے ربع اول میں انگریزی ادب کے تراجم میں تیزی آئی جس نے اردو ادب کو نئی اصناف، نئے موضوعات اور اظہار کے نئے راستے عطا کیے۔ یوں اردو ادب نے ترجمہ نگاری کی بدولت اپنا دامن وسیع کیا اور آج کی اردو شاعری جس مختلف ذائقے، رنگین احساس، وسیع تجربے اور متنوع ہیئت سے روشناس ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ بھی ترجمہ نگاری ہے جسے زیرِ نظر مقالے میں موضوع بنایا گیا ہے۔