مقالہ نگار: بابر،نورینہ تحریم اردو میں سیرت نگاری کا ایک دلچسپ باب: رشید اختر ندوی کی تالیف ‘‘محمد رسول اللہ’’ سے ‘‘محمد سرور دوعالمؐ’’ تک۔ تحقیقی مطالعہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 46 times.

اردو زبان میں سیرت النبیؐ پر رشید اختر ندوی کی تالیف بعنوان‘‘محمدؐ رسول اللہ’’ قومی کتب خانہ لاہور کے زیر اہتمام نومبر ۱۹۵۹ء میں شائع ہوئی۔ اس سے قبل اسلامی تاریخ نگار اور سوانح نگار کے طور پر رشیداخترندوی متعدد تصانیف پیش کرچکے تھے۔اس مستند، جامع اور وقیع تالیف کے دو حصّے مکمل کرنے میں رشیداخترندوی کو چار سال کی مدت لگی۔اس تالیف کے زیادہ مشہور ہونے کی ایک وجہ اس پر شورش کاشمیری کی طرف سے ہونے والے کچھ اعتراضات بھی تھے۔ اس تحقیقی مقالے میں اس تالیف کا تحقیقی مطالعہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ہونے والے اعتراضات کا بھی تنقیدی جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔