مقالہ نگار: سلطانہ، یاسمین اردو میں افسانہ نگاری: آغاز سے ۱۹۳۶ءتک

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
29 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 12 times.

افسانہ نگاری کی ابتدا بیسویں صدی میں امریکہ سے ہوئی- اردو میں افسانہ نگاری کا باقاعدہ آغاز ۱۹۰۷ءمیں پریم چند کے افسانے ‘‘دنیا کا سب سے انمول رتن’’ سے ہوتا ہے- ابتدائی دور کے افسانوں میں دو طرح کے افسانے ملتے ہیں ایک حقیقت پسند،جنھوں نے معاشرتی مسائل کی عکاسی کی-دوم وہ افسانے جنھیں رومانیت پسند کہا جاتا ہے- ان افسانوں نے سماجی سطح پر استحصال کی صورتوں کو بیان کیا اور اس کے علاوہ یہ افسانے اسلامی روایات و اقدار کے ترجمان بھی ہیں- اگرچہ ابتدائی دور کے افسانے فنی پختگی سے محروم ہیں تاہم یہ افسانے اردو افسانہ نگاری کی بنیاد بھی ہیں- اس مقالے میں آغاز سے لے کر ۱۹۳۶ءتک کی افسانہ نگاری کا محاکمہ کیا گیا ہے-