مقالہ نگار: پروین، عذرا/ علی، لیاقت اردو فکشن کی پہلی نمایاں رومانوی نسائی آواز: حجاب امتیاز علی

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 62 times.

انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی میں روایتی کہانیوں کے ذریعے اردو کے افسانوی ادب میں اپنا مقام بنانے والی دیگر نسائی آوازوں کی نسبت حجاب امتیاز علی ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ ان کے کردار اشرافیہ سے تعلق رکھنے کے باوجود زندگی سے بھرپور ہیں۔ ان کا شاعرانہ لب و لہجہ ،رومانوی اسلوب اور اچھوتے موضوعات کا انتخاب انھیں خواتین کہانی کاروں میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔ اس لیے انھیں رومانوی کہانی کار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس مقالے میں حجاب امتیاز علی کی کہانیوں میں رومانوی عناصر کی تلاش کی گئی ہے۔