مقالہ نگار: بخاری، بادشاہ منیر/حسن، ندیم اردو ضرب الامثال کی روشنی میں عورتوں کی تہذیبی و تمدنی حالت کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 37 times.

ضرب الامثال کسی زبان کا وہ سرمایہ ہیں، جس کے ذریعے ثقافتی اثاثے ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتے ہیں۔ دوسری بڑی زبانوں کی طرح اردو ضرب الامثال نے بھی اپنے مخصوص جغرافیے سے تعلق رکھنے والی ثقافت کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ لہٰذا اس میں اس مخصوص جغرافیے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی صرف موجودہ زندگی ہی ملاحظہ نہیں کی جا سکتی بل کہ صدیوں کا ہندوستان اپنی تمام تر تہذیبی معنویت کے ساتھ سانس لیتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اس میں تمدنی اعتبار سے صرف آج کی ہندوستانی عورت ہی کو نہیں بل کہ صدیوں کی ہندوستانی عورت اپنے تمام تر مسائل، سوچ اور خیالات کے ساتھ زندہ صورت میں موجود ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے اس مقالے میں اردو ضرب الامثال میں عورتوں کی تہذیبی اور تمدنی حالت کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔