مقالہ نگار: بخاری، بادشاہ منیر/ محمد ،ولی اردو ضرب الامثال میں عورتوں کے ساتھ صنفی امتیاز کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 8 times.

دنیا میں انسان کی شناخت اور حیثیت کے تعین کے معاملے میں جنس کا بھی نمایاں کردار رہا ہے۔ عالمگیر حقیقت ہے کہ مرد یا عورت ہونے کے ناتے دنیا کے تمام معاشروں میں فرائض، ذمہ داریاں، اخلاق، خوبیاں اور خامیاں سب بدل جاتی ہیں۔ لہٰذا مرد سے جو توقعات وابستہ رکھی جاتی ہیں وہ عورت سے نہیں رکھی جاتیں۔ اس کے ساتھ استحصال کو نہ صرف معاشرہ جائز سمجھتا ہے بل کہ اسے ہنسی خوشی برداشت کرنا ایک اچھی عورت کی خوبیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔پیشِ نظر مقالے میں انھی نکات کی روشنی میں اردو ضرب الامثال میں صنفی امتیاز کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لینے کی سعی کی گئی ہے اور مقالہ نگار نے مختلف حوالوں کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ اردو ضرب الامثال میں عورت کی شخصیت کو کئی حوالوں سے مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور انھیں مردوں کے مقابلے میں کم اہمیت دی گئی ہے۔