مقالہ نگار: ارم، صائمہ اردو صحافت (۱۸۵۷ء کے تناظر میں)

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
20 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 17 times.

۱۸۵۷ءسے قبل تقریباً ۱۲۲اخبارات سامنے آ چکے تھے۔ ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی میں ان اخبارات نے اہم کردار ادا کیا۔ ان اخبارات کا تفصیلی جائزہ نہ صرف جنگ کے دوران میں بلکہ جنگ سے پہلے مسلمانوں میں بے چینی کی لہر کو نمایاں کرتا ہے۔ ۱۸۵۷ءکے دوران میں جن اخبارات نے اہم کردار ادا کیا اور جن کو براہِ راست حکومت کا عتاب برداشت کرنا پڑا ان میں سب سے نمایاں نام اخبارِ دہلی کا ہے۔ ۱۸۵۷ء کے بعد اردو اخبارات پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔ مسلمان صحافت سے بے دخل ہو گئے۔ البتہ بنگالی اخباروں نے نئے حاکموں کے عملی مزاج کو پہچان لیا تھا اس لیے سیاسی بیداری کی آواز بلند کرنے کے باوجود یہ اخبارات زیادہ عتاب کا شکار نہیں ہوئے۔