مقالہ نگار: رؤف، محمد اردو شاعری میں تحسین میر کی روایت

بازیافت : مجلہ
25 : جلد
NA : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 39 times.

میر کا شمار اہم ترین شعرا میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان پر کتابیں، مقالے اور مضامین مسلسل لکھے جارہے ہیں۔ فصاحت اور بلاغت میر کے کلام کا حصہ ہے۔ میر کو ‘خدائے سخن’کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور یہ تحسین میر کو زیبا ہے۔ تاریخ ادب سے فیصلہ لیں تو اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر میر تقی میر ٹھہرتے ہیں۔ میر کی شاعری اپنے مخصوص اسلوب بیان اور طرزِ فکر کی بدولت منفرد ہے۔ اردو شاعری میں ان کی تعظیم و تحسین ایک مضبوط روایت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ اردو کے کتنے ہی بڑے شعرا نے میر کی تحسین بغیر مبالغے کے کی ہے۔ اس مقالے میں تحسین میر کی اس روایت کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔