مقالہ نگار: عرفان، مریم اردو داستانوں میں سراپا نگاری

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
7 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 50 times.

اردو داستانوں میں جہاں مافوق الفطرت عناصر اور اساطیری رنگ ملتا ہے وہیں محبوب کی تصویر بھی اپنی مکمل جزئیات کے ساتھ ابھرتی ہے۔ داستانوں کا ماحول ہندو تہذیب و تمدن سے متاثر ہے۔ دیویوں کے سراپے اور ان سے جڑا جمالیاتی احساس مشرقی محبوب سے دور سہی لیکن اردو داستانوں میں اس کے اثرات یقیناً پائے جاتے ہیں۔ سراپا نگاری کے حوالے سے اردو داستانوں میں سرِفہرست باغ و بہار اور فسانۂ عجائب ہیں۔