مقالہ نگار: بٹ، محمد افضال اردو تنقید کی روایت ابتدا سے تقسیم ہند تک

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 39 times.

اردو ادب میں تنقید نگاری کی روایت کا احاطہ کیا جائے تو ہم اسے دو ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ ایک وہ دور جو ابتدا سے لے کر ۱۸۵۷ء تک محدود ہے جس میں زیادہ تر تذکرے تحریر کیے گئے ہیں۔ جب کہ دوسرے دور کا آغاز ۱۸۵۷ء کے بعد ہوا جس میں سرسید اور علی گڑھ تحریک نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تنقید میں پہلی بار قاری کی موجودگی کا احساس پیدا کیا اور ادیب کو شعوری طور پر پابند کیا کہ وہ اپنے معاشرے کے حوالے سے ہی ادب تخلیق کرے۔ چناں چہ تحریک سے وابستہ ناقدین نے اصول مرتب کیے اور عملی تنقید سے بھی کام لیا۔ جس نے بہ حوالہ تنقید بعد کے ادوار کو بھی متاثر کیا اور رومانوی تحریک، ترقی پسند تحریک اور جدیدیت سے منسلک ناقدین نے اردو تنقید کے دامن کو مالا مال کیا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مضمون میں اردو تنقید کی روایت کو ابتدا سے تقسیم ہندوستان تک عہد بہ عہد بیان کیا گیا ہے۔