مقالہ نگار: قادری، شبیر احمد اردو تذکروں میں تحقیقی اشارات

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
27 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 55 times.

اس مقالے میں اردو تذکروں میں موجود تحقیقی زاویوں کو امثال کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے-اردو شعراے کرام کے تذکروں میں زبان و بیان، اصناف نظم اور نقد و نظر کا ایسا تنوع پایا جاتا ہے جو اردو کی قدیم کتب میں بالعموم دیکھنے میں نہیں آتا- تحقیق میں تلاش اور مواد جمع کرنا سب سے اہم ہے- قدیم تذکروں میں شعرا کے کوائف مثلاًان کے اسما، ولدیت، علاقائی نسبت، سلسلۂ تلمذ، تاریخ ولادت و وصال اور خاص طور پر اشعار کا انتخاب تذکرہ نگاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز قرار پائے- اس ضمن میں انھیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان کا بیان مقدموں میں بھی ملتا ہے۔ان تذکروں کا لسانی، تنقیدی، سوانحی اور تحقیقی حوالوں سے مطالعہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے تذکروں کی تحقیقی جہات کا مطالعہ ہونا چاہیے- ==