مقالہ نگار: رباب، عظمت اردو تدوین متن کی روایت میں دبستانِ دکن کا کردار

الماس : مجلہ
14 : جلد
NA : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 66 times.

تدوین متن کی روایت میں دبستانِ دکن اہمیت کا حامل ہے۔ دکن میں سالار جنگ کی سرپرستی اور اعانت سے ‘‘مجلس اشاعت دکنی مخطوطات’’ قائم کی گئی جس کے تحت بہت سے قدیم دکنی مخطوطات کی مدد سے بہت سے کلیات، دواوین، مثنویاں اور صوفیانہ تحریریں مدوّن کرکے شائع کی گئیں۔ دکنی مدونین میں مولوی عبدالحق، ڈاکٹر محی الدین قادری زور، سید محمد، عبدالمجید صدیقی، محمد بن عمر، مبارزالدین رفعت، زینت ساجدہ، سیدہ جعفر، میر سعادت علی رضوی اور عبدالقادر سروری شامل ہیں۔ اس مقالے میں دبستانِ د کن کی تدوینِ متن کی روایت کا جائزہ لیا گیا ہے۔