مقالہ نگار: بی بی، تحسین اردو افسانے میں دیہی معاشرت کی روایت

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 33 times.

دیہاتی زندگی اور معاشرت نے اردو افسانوی ادب کو متنوع موضوعات سے مالا مال کیا۔ اردو افسانے میں دیہاتی معاشرت کی عکاسی کی اہم وجوہات میں دیہاتی زندگی کی عکاسی اور منظر نگاری ہے تاکہ دیہات کی فطری خوب صورتی ادب کا حصہ بن جائے، دوسری وجہ دیہاتوں میں غریب کاشت کاروں پر ہونے والے ظلم اور استحصال کی نشان دہی کرنا ہے اور تیسری اہم وجہ دیہاتوں میں کم علمی کے باعث جنم لینے والی ضعیف الاعتقادی اور توہم پرستی کے باعث جنم لینے والے مسائل کو سامنے لانا ہے۔ مقالہ نگار نے اس حوالے سے پریم چند، اعظم کریوی، علی عباس حسینی، کرشن چندر، بیدی اور احمد ندیم قاسمی کے افسانوں کا مطالعہ کیا ہے۔