مقالہ نگار: ہاشمی، منور ادب، معاشرہ اور وحدتِ فکر

بازیافت : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 39 times.

معاشرے کی تعمیر کا خواب اس وقت تک مفید اور فائدہ مند نہیں ہوسکتا جب تک معاشرے میں باہمی اتحاد نہ ہو۔ ادب معاشرے کے لیے بڑی حد تک معاون ثابت ہوتا ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے معاشرے میں اچھی اور بڑی تبدیلیاں ادب سے ہی پیدا کی گئی ہیں۔ اس میں صوفیاے کرام کی گراں قدر خدمات شامل ہیں۔ ادب ملکوں کی سرحدوں اور دشمنیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ادب کا مطلب محبت امن اور اصلاح ہے۔ ہمارے صوفی شعرا شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست قلند ر، میاں محمد بخش، خواجہ غلام فرید، رحمان بابا اور نورالدین ولی نے اپنی علاقائی زبانوں اور کلام سے معاشرے میں مثبت اثرات پیدا کیے۔ ان کا کلام آج بھی تراجم کے ساتھ مقبول عام ہے۔ مسلم معاشرے کی بیداری میں علامہ اقبال کا بھی اہم کردار ہے جنھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو اندھیروں سے نکالا۔ پس ادب معاشرے کی بحالی میں اہم اور مثبت کردارادا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔