مقالہ نگار: بانو، نرگس ادا جعفری کی شاعری کے سماجی اثرات

الماس : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 58 times.

ادا جعفری نے اپنی شاعری کے ذریعے معاشرتی تنگ نظری اور اس طرزِ فکر کو دور کرنے کی کامیاب کوشش کی جس کے تحت قدم قدم پر عورت کی انفرادیت، صلاحیت اور شخصیت کی تفسیر کی جاتی تھی۔ ادا جعفری نے جس دور میں شاعری کا آغاز کیا اس دور میں خواتین کا ادب کی دنیا میں قدم رکھنا انتہائی معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن شاعری اور ادب میں خواتین کی شمولیت سے اب معاشرے میں عورت کی شخصیت، انفرادیت اور سوچ کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ مقالہ ادا جعفری کی شاعری کے سماجی اثرات کے جائزے پر مبنی ہے۔