مقالہ نگار: بشیر، عقیلہ احمد ندیم قاسمی کے افسانے:تانیثی تناظر میں

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 73 times.

احمد ندیم قاسمی ایک بڑے افسانہ نگار کے طورپر جانے اور سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے افسانوں کے کردار بہت آسانی سے ظلم اور جبر کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتے بل کہ کبھی کبھی حالات کو اپنے کنٹرول میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے افسانوں میں خواتین سر اٹھا کر چلتی نظر آتی ہیں۔احمد ندیم قاسمی نے سوشلسٹ فیمنزم کے تحت نہ لکھتے ہوئے بھی افسانوی ادب میں جو نظریہ سمویا ہے اس کے تحت سماجی و سیاسی نظام مرد اور عورت کے درمیان معاشی ناانصافی کو جنم دیتا ہے۔ یوں ان کے افسانوں کی عورت زندگی کی کش مکش میں جکڑی دکھائی دیتی ہے۔ اس مقالے میں احمد ندیم قاسمی کے منتخب افسانوں کی مدد سے ان کے تانیثی نظریے کو واضح کیا گیا ہے۔