مقالہ نگار: بخاری، سید عبدالعزیز/ رفیق، روبینہ احسن فاروقی کے ناول شام اودھ میں سوانحی اشارے

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 29 times.

شام اودھ احسن فاروقی کا سب سے معروف ناول ہے جو لکھنوی تہذیب کی عکاسی اور فنی تنظیم کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ شام اودھ اودھ کی مخصوص تہذیب کے زوال کی شام ہے۔ اودھ کی مٹتی ہوئی تہذیب کی وضع داری کی علامت نواب ذوالفقار علی خان ہیں جن کے ساتھ پورا خاندان ہے۔ اس کے علاوہ ناول میں پیش کردہ بہت سے واقعات احسن فاروقی کی نجی زندگی کی بازگشت ہیں۔ ناول میں مجلسی اور تہذیبی زندگی کی جتنی بھی تصویریں  ہیں، ان کے بہت سے کردار و واقعات حقیقت پر مبنی ہیں۔ اس مقالے میں امثال کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے کہ شام اودھ احسن فاروقی کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔