مقالہ نگار: فاروقی، فضل حق احسان دانش کا حمدیہ و نعتیہ کلام

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
89 : جلد
4 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 56 times.

احسان دانش جدید اردو ادب کے اہم شاعرہیں۔ آغاز میں ان کا میلان رومانویت کی طرف تھا لیکن بعدمیں انھوں نے اپنے آپ کو مزدور پر شاعری کے لیے وقف کردیا اس لیے انھیں شاعر مزدور بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی شاعری عام آدمی کو متاثر کرتی ہے۔ غزل اور نظم دونوں پر انھیں کامل قدرت حاصل تھی۔انھوں نے اسی(۸۰) سے زائد کتابیں اورسینکڑوں مقالے لکھے۔ اُن کا بہت سا ادبی کام ابھی زیور طبع سے آراستہ نہیں ہوا۔ انھوں  نے بہت سی حمدیں اور نعتیں بھی لکھیں۔ یہ مقالہ ان کے حمدیہ ونعتیہ کلام کو زیربحث لاتا ہے۔