مقالہ نگار: نورین، فاخرہ آپ بیتی، یاداشتوں اور ڈائری کے ترجمے کے مسائل

الحمد : مجلہ
NA : جلد
5 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الحمد اسلامک یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
توصیف تبسم : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 49 times.

آپ بیتی، یادداشتیں اور ڈائری اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک جیسی ہی اصناف ادب ہیں جو کسی فرد کی اپنی ذات اور گرد و پیش کی زندگی کو قلم بند کرنے  کی ہی کوشش ہے۔ غیر افسانوی اصناف ادب چوں کہ حقائق کی پیش کش اور ان کو محفوظ رکھنے کی خصوصیت رکھتا ہے اس لیے ان کا ترجمہ بھی اس مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ہی کیا جاتا ہے۔ ڈائری، خود نوشت اور یادداشتوں کے ترجمے میں مترجم کو یا تو وہ تصویر پیش کرنی پڑتی ہے جو مصنف کی مرضی کے مطابق ہو یا وہ ایسی تصویر پیش کرے گا جو مترجم کے ذاتی مقاصد پر پورا اترتی ہو۔ اس مقالے میں اسی حوالے سے ترجمے کی مشکلات  بیان کی گئی ہیں۔