مقالہ نگار: لیاقت، درخشاں آغا بابر کے افسانوں میں کردار نگاری

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
89 : جلد
4 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 8 times.

بطور کہانی کار آغا بابر کی سب سے بڑی کامیابی ان کی کردار نگاری ہے۔ کردار نگاری کے لیے وہ مختلف طریقے استعمال میں لاتے ہیں۔ وہ کردار کی شخصیت اوراس کا عکس ظاہر کرنے کے لیے اپنی تمام تر قوتوں کو مجتمع کرتے ہیں۔ کردار نگاری کے اظہار کے لیے ان کے ہاتھ میں سب سے بڑا ہتھیار کردار کی اندرونی وبیرونی کش مکش ہے۔ آغا بابر کا وضاحتی اسلوب کردار نگاری کے مقاصد میں واضح نظر آتا ہے۔ وہ اپنے کرداروں کو حقیقی زندگی کے حالات میں رکھتے ہیں۔ یوں زندگی اوراس کے مختلف رنگ ان کے  کرداروں میں  زیادہ واضح ہوجاتے ہیں۔