مقالہ نگار: عابد، نذر/ اسماعیل، محمد آتش کی مصورانہ شاعری

ادراک : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
1950 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، ہزارہ یونی ورسٹی، مانسہر : ناشر
نذر عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 134 times.

آتش ایک مرصع ساز شاعر ہیں۔وہ مرصع سازی اور مصوری کو ایک ہی مضمون میں استعمال کرتے ہیں۔ آتش لفظی تصویر گری کے اس عمل کو فکر کی رنگینی اور لفظ کے جمالیاتی پہلوؤں کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ کر کے مصورانہ شاعری میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ ان کے ہاں اظہار کی رنگینی اور خیال کی رعنائی پائی جاتی ہے۔ وہ شعری پیکر تراشی کو ضروری سمجھتے ہیں۔ یعنی شعر کے لیے لازم ہے کہ اس میں تصویر بنی ہو۔ آتش خود شاعری کو مرصع سازی کہتے ہیں۔ اس مقالے میں آتش کی مصورانہ شاعری کا تنقیدی مطالعہ کیا گیا ہے۔