مقالہ نگار: آب گمکا اُسلوبیاتی مطالعہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
35 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 53 times.

آب گممشتاق احمد یوسفی کی نمائندہ تصنیف ہونے کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح کا شاہ کار ہے، جس میں مصنف نے لفظی مزاح کو ایک منفرد اور انوکھے انداز میں پیش کیا ہے۔ انھوں نے نہ صرف خوب صورت الفاظ و تراکیب کا سہارا لیا ہے بل کہ اپنی وسعتِ مطالعہ کے زور پر، فلسفہ اور نفسیات کی روشنی میں، افسانوی اور رومانوی انداز کو باہم آمیز کرکے ایک ایسا طرز ایجاد کیا ہے جو صرف انھی سے منسوب ہے۔ فصاحت و بلاغت، جدت ادا، قطعیت و اختصار، زوربیان، تجسیم و تجرید، خیال افروزی اور تحریف نگاری سمیت بہترین اسلوب کے جتنے بھی عناصر ہو سکتے ہیں وہ آب گممیں موجود ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مقالے میں آب گمکا اسلوبیاتی جائزہ لیا گیا ہے۔