مقالہ نگار: ندیم، روش ہندوستان اور یورپ میں نوآبادیات کا تاریخی پس منظر

الماس : مجلہ
14 : جلد
NA : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 7 times.

یورپی و ہندوستانی تہذیبوں کے عروج و زوال کا تقابل آج کے علم و فکر کی ایک ایسی الجھن ہے جس پر تقریباً عہد حاضر کے ہر مصنف نے لکھنے کی کوشش کی ہے۔ اگر قرونِ وسطیٰ کے آخر تک ایشیائی تہذیب یورپی تہذیب سے ترقی یافتہ تھی تو رفتہ رفتہ ایسے کون سے عوامل رونما ہوئے جن کی بدولت ایشیا یورپ کے تسلط میں آ گیا؟ اس مقالے میں ان دونوں تہذیبوں کے سماجی، تہذیبی، سیاسی اور معاشی ارتقا کا متوازی تقابل کر کے ان عوامل کی نشان دہی کی گئی ہے جن کے باعث یورپ ایشیا پر غالب آیا۔