اگرچہ کئی چاند تھے سر آسماں میں ناول کے علاوہ شخصیت نگاری، سیرت نگاری، تاریخ نگاری، تذکرہ نگاری، افسانہ نگاری، ہند یورپی تہذیب کا بیانیہ اور سب سے بڑھ کر مرقع نگاری کا اعلیٰ نمونہ نظر آتا ہے لیکن ان سب باتوں کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہت بڑا تاریخی ناول بھی ہے جس کے اختتام پر ناول نگار نے کتب بھی درج کی ہوئی ہیں جو اس ناول کی معنویت میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس مقالے میں اس ناول کے تاریخی حقائق کی بازیافت کی گئی ہے۔