مقالہ نگار: خان، حسن محمد ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خاں خطوط کے آئینے میں

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 8 times.

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان (۲۰۰۵ء -۱۹۱۲ ء) سندھ یونی ورسٹی جامشورو میں صدر شعبہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے-آپ ایک استاد، محقق، مذہبی سکالر اور سماجی کارکن کی حیثیت سے جانے جاتے تھے- آپ کے روحانی معتقد اور شاگرد پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تھے جن سے آپ کی خط و کتابت جاری رہتی تھی-آپ کے پاس جتنے بھی خط آتے آپ ہر ایک کا جواب لکھتے- خط لکھنے والا کسی بھی حیثیت اور کسی بھی علاقے کا ہو آپ جواب ضرور دیتے- آپ  نے تقریباً تیس ہزار (۳۰۰۰۰)کے لگ بھگ خطوط تحریر کیے ہیں- آپ کے یہ خطوط آپ کی شخصیت، مزاج اور شاگردوں کے ساتھ روابط کو ظاہر کرتے ہیں- اس مقالے میں ڈاکٹر غلام مصطفی کے ۱۶ خطوط شامل ہیں جو آپ نے ڈاکٹر حسن محمد خان کو تحریر کیے- ڈاکٹر حسن نے اپنی پی۔ ایچ۔ ڈی۔ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کے زیرِ نگرانی مکمل کی اور تحقیق کے لیے دونوں کی باہمی مراسلت جاری رہی جس میں ڈاکٹر محمد حسن کے پوچھے گئے سوالات کا ڈاکٹر غلام مصطفی نے مفصل اور جامع جواب دیا- اس مقالے میں شامل ڈاکٹر غلام مصطفی کے یہ خطوط آپ کی شخصیت کے آئینہ دار ہیں۔