مقالہ نگار: ناشاد، ارشد محمود چھاچھی بولی: لسانی و ادبی جائزہ

الحمد : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الحمد اسلامک یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
توصیف تبسم : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 3 times.

صوبۂ پنجاب کے انتہائی شمالی مغرب میں ضلع اٹک کا ایک زرخیز خطہ ‘‘چھچھ’’ آباد ہے جس میں بولی جانے والی زبان کو چھاچھی کہا جاتا ہے۔ یہ نام اس زبان کو بیسویں صدی میں ملا۔ اس سے قبل اس بولی کو متعدد ناموں جیسے ہندکی، ہندی، ہندکو اور پنجابی وغیرہ سے پکارا جاتا تھا۔اس بولی کا تعلق پنجابی زبان سے ہے اور اپنے خدوخال کے اعتبار سے پنجابی زبان کی دیگر بولیوں جیسے پوٹھوہاری، دھنی، گھپی، ہندکو، پہاڑی اور ڈوگری وغیرہ سے ملتی ہے۔ اس مقالے میں چھاچھی بولی کا ادبی و لسانی جائزہ لیا گیا ہے۔