مقالہ نگار: بلوچ،سعدیہ حسین نغمۂ توحید ملتان کے ایک ہندو شاعر ملک ہیمراج کا اردو، سرائیکی اور فارسی حمدیہ کلام پر مشتمل نایاب مجموعہ۔ تحقیقی و تنقیدی جائزہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 1 times.

توحید ایک عالمگیر متفقہ صداقت ہے۔ تورات، زبور، انجیل، وید مقدس،گرنتھ صاحب غرض ہر کتابِ مقدس میں اس حقیقت کی کارفرمائی ہے۔ اردو شاعری کی ابتدا ہی میں ہمیں گرو نانک اور بھگت سنگھ کبیر جیسے نام ور غیر مسلم شعرا کے کلام میں مضامینِ توحید جلوہ فگن نظر آتے ہیں۔یہ امر تعجب انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ باعثِ مسرت ہے کہ اردو میں حمدیہ منظومات کا پہلا انتخاب ایک ہندو شاعر دیوان چند گڈ ہوک کا ہے جو ‘‘ترانۂ توحید’’ کے عنوان سے شائع ہوا۔اُردو کی حمدیہ روایت میں پانچواں مجموعہ ‘‘نغمہ توحید’’ بھی ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک غیر معروف ہندو شاعر ملک ہیمراج  کا ہے  جو  ۱۹۰۹ء میں مفید عام پریس لاہور سے شائع ہوا۔اس مقالے میں مؤخر الذکر مجموعے کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔