مقالہ نگار: رانا،ناصر مکتوبات مولوی محمد سعید، ایم اسلم و میاں محمد شفیع (م ش) بنام سید نور محمد قادری

دریافت : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 2 times.

چار شخصیات ایسی ہیں جنھوں نے اُردو علم و ادب کے حوالے سے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ان میں سید نور محمد قادری، مولوی محمد سعید، ایم اسلم، میاں محمد شفیع (م ش) شامل ہیں۔ سید نور محمد قادری صاحب کو ماہر اقبالیات، محقق، نقاد اور صاحب دل ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ مولوی محمد سعید صاحب روزنامہ پاکستان ٹائمز راولپنڈی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر تھے۔ ایم اسلم صاحب نے سینکڑوں افسانے لکھے آپ کو"نقاش فطرت"کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ میاں محمد شفیع ایک بہت بڑے صحافی اور سیاست دان تھے۔ ان تینوں شخصیات نے سید نور محمد قادری صاحب کو خطوط لکھے اور اُن خطوط میں علامہ محمد اقبال کے بارے میں گفتگو غالب ہے۔ اس کے علاوہ مولانا احمد رضا خان بریلوی ؒ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے اور ایم اسلم کی ذاتی زندگی اور اُن کے ناول"موت کے بعد"کی وجوہات کو بھی بیان کیا ہے۔ اس مقالے کا مقصد ان شخصیات کی علم و ادب کے حوالے سے کاوشوں کو سامنے لانا ہے اور اُن کے مکتوبات کو پیش کرنا ہے۔