مقالہ نگار: خان، محمد ساجد مکتوبات: عزیز احمد بنام صمد شاہین

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 6 times.

عزیز احمد تخلیق، تحقیق اور تنقیدہر میدان میں اپنی انفرادی شان رکھتے ہیں-صمد شاہین دو ماہی رسالہ “نیادور” کے مدیر تھے- اس مقالے میں صمد شاہین کے نام لکھے گئے عزیز احمد کے چار خطوط پیش کیے جا رہے ہیں- دونوں کے درمیان قدر مشترک “نیادور” ہے- مکتوب الیہ مدیر ہیں تو مکتوب نگار قلمی معاون ہیں- ان خطوط سے عزیز احمد کے ذہنی روّیے، افکار و خیالات، قلبی احساسات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے- یہ خطوط زمانی ترتیب سے مرتب کیے گئے ہیں- تین خط ۶ستمبر ۱۹۴۶ءسے ۲۹مارچ ۱۹۴۸ءکے درمیانی عرصے کے ہیں جبکہ ایک خط پر تاریخ درج نہیں- اس کی داخلی شہادت کی بنیاد پراسے آخر میں شامل کیا گیا ہے-