مقالہ نگار: حسین، تنویر غلام مکاتیب : ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار بنام ڈاکٹر جمیل جالبی

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

اس مقالے میں ڈاکٹر ذوالفقار حسین کے ۱۰ خط شامل ہیں جو انھوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی کو تحریر کیے- مکتوب نگار ڈاکٹر ذوالفقار حسین سابق صدر شعبۂ اردو جامعہ پنجاب ممتاز محقق، نقاد، دانش ور اور ادیب ہیں- مکتوب الیہ ڈاکٹر جمیل جالبی، سابق وائس چانسلر کراچی یونی ورسٹی اور پاکستان کے کئی بڑے اداروں کے رکن و صدر رہے ہیں- درج بالا دونوں شخصیات کے درمیان جو مراسلت رہی اس کے چند خط ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کی دستاویزات میں محفوظ تھے جنھیں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان میں پہلے تین خط ڈاکٹر صاحب کے زمانۂ تدریس کے دوران لکھے گئے ہیں- اگلے تین خط استنبول کے قیام کے دوران تحریر کیے گئے اور آخری چار خطوط جب وہ ناظم “بزمِ اقبال” تھے، اس وقت کے تحریر کردہ ہیں- ان خطوط سے دونوں ادبی شخصیات کے علمی و ادبی کارناموں پر روشنی پڑتی ہے-