مقالہ نگار: ناشاد، ارشد محمود معاشرے کی تعمیرِ نو میں جدید اردو غزل کا حصہ

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

ادب اور سماج کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ ادب محض جمالیاتی احساس کی تسکین نہیں کرتا بل کہ سماجی صورتِ حال اور معاشرتی مسائل کی چارہ گری کا فریضہ بھی انجام دیتا ہے۔ مشرقی ادبیات میں غزل کی صنف بہت اہمیت کی حامل ہے۔ غزل کے متعلق یہ گمان کیا جاتا ہے کہ اس کا دامن عصری مسائل اور معاشرتی زندگی کی تصویروں سے خالی ہے۔ غزل کی روایت کے مطالعے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس صنف نے حالات کے ہر تقاضے اور زمانے کی ہر کروٹ کو محسوس کیا۔ خاص طور پر عہدِ جدید میں غزل میں سیاسی و سماجی مسائل کا بے ساختہ اظہار کیا جانے لگا اور غزل میں رجائی انداز اپناتے ہوئے اسے سماجی اور معاشرتی اصلاح کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔