مقالہ نگار: یوسفزئی، الطاف/ عابد، نذر مختار مسعود کا شعری شعور

خیابان : مجلہ
NA : جلد
29 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 3 times.

مختار مسعود کے اسلوب کا امتیاز ان کی تحریر میں موجود تہ داری، پہلوداری اور معنویت ہے۔وہ لفظوں کے انتخاب میں ایک مرصع کا رکی طرح اپنے ہنر کو کام میں لاتے ہیں۔وہ اپنے جملوں کی مشاطگی بڑی لگن اور محنت سے کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی رنگیں بیانی اور مرصع تحریروں پر بعض اوقات شاعری کا گمان ہوتا ہے۔زیرِ نظر مقالے میں ان کی تحریروں میں شاعرانہ رنگ کی موجودگی کا تجزیہ کیا گیاہے۔ ان جملوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو مشہور اشعار کی منثو ر صورت معلوم ہوتے ہیں۔ ان کی نثر پر اقبال اور غالب کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیاہے اور ان اشعار کے نمونے اور حوالے دیےگئے ہیں جن سے متعلقہ جملے ماخوذ ہیں۔ وہ اشعار بھی دیے گئے ہیں جو مختار مسعودنے اپنی تحریروںمیں بات کو موثربنانے کے لیے حوالے کے طور پر دیے ہیں۔