مقالہ نگار: اشرف، شاہد مجید امجد کا سیاسی شعور

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

مجید امجد کی شاعری اپنے ہم عصر شعرا سے کئی حوالوں سے منفرد اور ممتاز ہے۔موضوعات کے تنوع نے انھیں اعتبار بخشا ہے۔وہ شعری آہنگ سے قطع نظر خاص قرینے سے اظہار کرتے ہیں۔ان کا سیاسی انداز تعمیم کی بجائے تخصیص کا حامل ہے۔وہ زندگی کی الجھنوں اور مصائب کو سیاسی ناہمواری کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔وہ سرمایہ دارانہ نظام کی قباحتوں سے دل گرفتہ ہیں اور اسے انسانی المیہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ان کا سیاسی شعور ان کی شاعری میں منعکس ہوتا دکھائی دیتا ہے جس کا اس مضمون میں احاطہ کیا گیا ہے۔مضمون نگار اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ انھیں خارجی سطح پر ہونے والے سیاسی تغیرات کو مخصوص انداز میں شعری تخلیقات کا حصہ بنانے کا ہنر آتا ہے۔