مقالہ نگار: بزمی، محمد نعیم مجید امجد کا تصور فن—آزاد نظم اور امیجری کے تناظر میں

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 7 times.

مجید امجد اردو شاعری کا ایک نمایاں نام ہے۔ اقبال کے بعد انھوں نے اردو شاعری کے اسالیب پر اَن مٹ اثرات مرتب کیے۔انھوں نے اردو نظم کی ساختیاتی تکنیکوں میں کئی تجربات کیے اور اس کی ساخت کو نئے پہلوؤں سے آشنا کیا۔ امیجری ان کی شاعری کا منفرد پہلو ہے۔ان کی شاعری ہماری شہری اور دیہاتی زندگی کی بھر پور عکاسی کرتی ہے۔کنواں، امروز،قبلا خان، ہری بھری فصلو اور طلوعِ فرض ان کی زرخیر تخلیقی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔